امریکا (اُمت نیوز)امریکا نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا۔
بھارتی طالب علموں کے خلاف کارروائیاں امریکی ریاست اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ایئر پورٹس پر کی گئیں۔
ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے جو جعلی ویزوں کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
میڈیا رپورٹس مطابق امیگریشن حکام نے طلبہ سے طویل تفتیش کرکے موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا جب کہ امریکا نے تمام 21 طلبہ پر 5 سال کے لئے امریکا میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔