سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے خاندان کو واپسی پر ٹریفک حادثہ، 4 بچوں اور باپ سمیت 5 افراد جاں بحق ۔
سعودی میڈیا کے مطابق 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کو مکہ ریاض ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی،ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق اردن سے ہے جو یو اے ای میں رہائش پذیر تھی، حادثے میں 4 بچے اور باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں کار میں سوار خاتون کو شدید چوٹی آئی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کنگ فیصل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے
، دوسری جانب اردن کے حکام کا کہنا ہےکہ ایکسپریس وے سے گزرنے والوں نے اپنی گاڑیاں روک کر خاندان کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تاہم میتوں کو واپس ملک لانے کے لیے اردن سفارتخانہ سعودی عرب سے رابطے میں ہے۔