خواجہ حارث توشہ خانہ کیس سے علیحدہ نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر علی کا دعویٰ

اسلام آباد(اُمت نیوز)عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے توشہ خانہ کیس سے علیحدگی کا ڈراپ سین ہو گیا۔
بیرسٹر گوہر علی نےوکیل خواجہ حارث کی توشہ خانہ کیس سے علیحدگی کی خبروں کے بے بنیاد قرار دےدیا، کہتے ہیں کہ وکیل خواجہ حارث کیس سے علیحدہ نہیں ہوئے جو خواجہ حارث کی ایکسپرٹیز ہیں ان سے ہم استفادہ حاصل کرتے رہیں گے،خواجہ حارث آج ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ پیش نہیں ہونگے۔
دوسری جانب ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث کو منانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔