کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ختم کر دیا گیا، تمام عہدیداران کو ہٹا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف (پاکستان ہاکی فیڈریشن) کے صدر خالد سجاد کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے سیکرٹری سمیت تمام عہدے داروں سے ذمے داریاں واپس لے لی گئیں۔ مذکورہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 16 اگست کو ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کے ممبران کو 31 اگست کو ہونیوالی کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔