کراچی : پُرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

نگراں وزیراعلیٰ کا نوٹس،شہید جوان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فیضان علی، جسٹس(ر) مقبول باقر نے آئی جی سندھ سے مفصل رپورٹ طلب کرلی

               
August 24, 2023 · شہر گزشت

فائل فوٹو

کراچی: پُرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار عادل شہید، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ مانگ لی، ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق گھاس والی گلی میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 اہلکار گشت پر معمور تھے، گھات لگائے ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی، اس دوران اہلکار عادل شدید زخمی ہوا، ساتھی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کے زخمی ہونے کا شبہ ہے۔زخمی اہلکار کو ایک گولی سینے اور ایک کندھے میں لگی، فوری نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔شہید اہلکار کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔