پاکستان سے شکست پر افغان کپتان کا جذباتی بیان

کولمبو: افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پاکستان سے شکست پر جذباتی بیان دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس نتیجے سے تکلیف ہوئی کیونکہ ہم نے اچھے رنز بنائے تھے لیکن آخری لمحے میں پاکستان نے ہم سے کامیابی چھین لی۔

افغان کپتان نے کہا کہ دونوں ٹیمیں بہت زبردست ہیں ، ہم پریشر کنٹرول نہیں کر پائے۔  49ویں اوور میں کچھ گیندیں بہت آسان تھیں جن پر بلے باز نے باؤنڈریز سکور کیں۔

انہوں نے اپنے اوپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ1 سال سے اچھا کھیل رہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح کھیلیں۔