بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو پونے ایک بجے لفٹ سے نکالا گیا۔ فائل فوٹو
بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو پونے ایک بجے لفٹ سے نکالا گیا۔ فائل فوٹو

لطیف کھوسہ، نعیم حیدر پنجوتھالفٹ میں پھنس گئے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ، نعیم حیدر پنجوتھا سمیت دیگر وکلا لفٹ  میں پھنس گئے جنہیں 45 منٹ بعد نکال لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں صحافی صدیق جان نے کہاکہ  چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر کو 45 منٹ بعد لفٹ سے نکال لیاگیا،نعیم حیدر پنجوتھا، علی اعجاز بٹر سمیت15افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔

تمام افراد چیف جسٹس کی کورٹ سے نکل کر تھرڈ فلور پر لفٹ میں سوار ہوئے، لفٹ گراؤنڈ پر آنے کے بجائے سکینڈ فلور پر پھنس گئی تھی، بارہ بجے لفٹ میں سوار ہونے والے دس سے زائد وکلا کو پونے ایک بجے لفٹ سے نکالا گیا۔