کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کیخلاف درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار وکیل ابراہیم ابڑوعدالت کے رو برو پیش ہوئے۔
جسٹس یوسف علی سعید نے کہاکہ آپ پاکستان سروسز رولز نکال لیں،آپ غلط قانون بتا رہے ہیں،عدالت نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست مسترد کردی۔