فائل فوٹو
فائل فوٹو

‘چیئرلفٹ’ کا جنازہ نکالنے کا اعلان‘

پشاور: خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں مقامی چیئرلفٹ سیل کیے جانے پر آمدورفت کا بڑا ذریعہ معطل ہو گیا جس پر چیئرلفٹ کا جنازہ نکالنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام میں چیئرلفٹ پھنسنے کےواقعے کے بعد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے احکامات پر ضلع بٹگرام کی چار تحصیلوں میں 7 چیئرلفٹس کو سیل کر دیا گیا۔

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ صوبے میں 64 ایسی مقامی چیئرلفٹس ہیں جن کو مقامی لوگ آمدورفت کیلیے استعمال کرتے ہیں جو ان کو منزل پر کم وقت میں تھوڑے اخراجات میں پہنچا دیتی ہیں۔

حکومت نے چیئرلفٹ مالکان کو این او سی لینے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے سبب چیئرلفٹ وقتی طور پر چلنا بند ہو گئی ہیں۔ یوں مقامی آبادی کیلیے آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ بند ہو کر رہ گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں لوگ دفاتر اور طلبا اسکول نہیں جا پا رہے۔ تحصیل چیئرمین الائی غلام اللہ نے حکومت سے مسئلہ حل کرنے کیلیے چیئرلفٹ کا جنازہ نکالنے کا اعلان کر دیا۔