فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیل میں عمران خان کی صحت تیزی سے گرنے لگی

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان حلفی جمع کروا دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اٹک جیل میں صحت خراب ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بیان حلفی میں مزید کہنا تھا کہ شوہر سے 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات ہوئی، دوران قید عمران خان کا وزن بھی کم ہو گیا ہے۔ 70 سالہ شخص کی تیزی سے گرتی صحت زندگی کیلیے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر عمران خان سے اٹک جیل میں ایک سے زائد ملاقاتیں کر چکی ہیں جن کے دوران بشریٰ بی بی چیئرمین تحریک انصاف کی صحت سے متعلق شدید پریشانی میں مبتلا دکھائی دیں۔