خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا، فائل فوٹو
خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا، فائل فوٹو

ٹک ٹاک اسٹار بننے کے چکر میں آنے والی دو مغوی بہنیں بازیاب

راولپنڈی پولیس نے دھمیال گاؤں سے دو بہنوں کو بازیاب کرالیا جنہیں مبینہ طورپر ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا لالچ دے کر اغوا کیاگیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں بہنوں کی عمریں 13 اور 14 سال ہیں جب کہ اس کیس میں 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گر فتار ملزمان میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جب کہ ایک لڑکی سے مبینہ زیادتی بھی کی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں اور گروہ کے ہتھے چڑھ گئیں، گروہ نے ٹِک ٹاک اسٹاربنانےکاجھانسہ دے کر اغوا کیا تھا۔