راولپنڈی : کراچی اور راولپنڈی میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور بھاری کم بل آنے پرعوام سڑکوں پر نکل آئے، سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی، مظاہرین نے اہم شاہراہیں بلاک کر دیں جس کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک سے لیاقت باغ تک ریلی کی صورت میں پہنچے، مظاہرین نے بجلی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی پر ٹیکسز فوری ختم کرے ورنہ سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے۔ راولپنڈی میں احتجاج کے سبب آئیسکو حکام نے دفاتر اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے پولیس طلب کر لی، راولپنڈی پولیس کے 500 جوان اور افسران آئیسکو دفاتر کے باہر تعینات کر دیے گئے۔
دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی اور تاجروں نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مشترکہ احتجاج کیا، کراچی کے امیر نعیم الرحمان بھی احتجاج میں شریک تھے۔ احتجاجی ریلی سے تاجر رہنماؤں نے خطاب کیا، اس دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔