عمران خان کو سزا سنانے والے ہمایوں دلاور کو جج کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

او ایس ڈی بنا دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت

               
August 25, 2023 · |, قومی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی

بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔