کراچی: گلشن اقبال بکھر گوٹھ میں سچل تھانے کی حدود میں ڈاکٹر نے غیرت کے نام پر بیٹی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق 15 سالہ لاریب کے والد ڈاکٹر رفیق شیخ اور بھائی کو حراست میں لے لیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ بیٹی اور لڑکے کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ 22 سالہ حسن 15 سالہ لاریب سے ملاقات کیلئے ویگو گاڑی میں اس کے گھر آیا تھا۔
ملزم رفیق شیخ نے دیکھا تو بیٹی موجود نہیں تھی، باہر نکلا تودونوں کو گاڑی میں گفتگو کرتے پایا اور مشتعل ہوگیا۔ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا، جن کی موت ہوگئی۔جائے وقوع سے 9MM پستول کے 7 خول اور 2 پستول تحویل میں لے لئے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے کیلئے مقتول حسن کے گھر والوں کا انتظار کیا جارہا۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اہل علاقہ نے ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دی۔پڑوسیوں کے مطابق دونوں کی محبت تھی، شادی کرنا چاہتے تھے، حسن کے اہلخانہ اسپتال پہنچے اور جسد خاکی قانونی کارروائی کے بغیر لے گئے۔