دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے، فائل فوٹو
دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے، فائل فوٹو

سماعت و گویائی سے محروم طلباءکے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایات اور قائم مقام سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق کی بھرپور معاونت وماہرانہ مشاورت سے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے پہلے جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ اور سماعت و گویائی سے محروم طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات نہم و دہم برائے سال2023ء کے نتائج کے اجراء کا اعلان کر دیا۔یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات میں 16932 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 16443امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 489 امیدوار غیر حاضر رہے،اس سال جنرل گروپ ریگولر میں تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ نتائج کے مطابق جنرل گروپ میں سٹیزن سیکنڈری اسکول گرلز کیمپس گلشن فیصل کوآپریٹو سوسائٹی باتھ آئس لینڈ کی زیتون بنت عمران احمد رول نمبر556455 نے87.4 فیصد نمبرزحاصل کر کے پہلی،اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد بلاک Bکی سیدہ خضریٰ عامر بنت سید رزاق عامر رو ل نمبر551112 نے87.1 فیصد نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ سینٹ لارنس کنوینٹ گرلز اسکول گارڈن ایسٹ کی نشرح بنت آصف رول نمبر 553591نے 86 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 10785امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے ہوئے جن میں 2878طلباء اور 7907طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 49.62فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 121اے ون گریڈ، 733 اے گریڈ، 1898 بی گریڈ، 2085 سی گریڈ، 617 ڈی گریڈاور 24نے ای گریڈحاصل کیا۔ اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5658امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 3907 طلباء اور 1751طالبات شامل ہیں۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 51.09فیصد رہا۔کامیاب امیدواروں میں 10اے ون گریڈ، 178 اے گریڈ،882بی گریڈ، 1399سی گریڈ،522 ڈی گریڈاور 19 نے ای گریڈحاصل کیا۔

تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 51.62 فیصد رہا۔مزید براَں سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء وطالبات میں دیوا اکیڈمی فار دی ڈیف گلشن اقبال کے محمد شعیب نے87.9فیصد نمبرز کے ساتھ پہلی، دیوا اکیڈمی فار دی ڈیف گلشن اقبال کی بریرہ اسلام بنت شوکت اسلام رانا نے 87.5فیصد نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ دیوا اکیڈمی فار دی ڈیف گلشن اقبال کی ماہم کاشف بنت کاشف ہارون نے 86.3 فیصد نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی یہ تینوں پوزیشنزدیوا اکیڈمی فار دی ڈیف بلاک 3 گلشن اقبال کے طلباء و طالبات نے حاصل کیں۔ صوبہ بھر میں قلیل مدت میں سب سے پہلے نتائج کے اجراء پر چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات کی شب و روز محنت اور قائم مقام سیکریٹری بورڈ سید محمد علی شائق کی ماہرانہ مشاورت کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات ادا کئے جبکہ رزلٹ کمیٹی کے تمام اراکین نے قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق کیلئے تعریفی سند بھی جاری کی۔