ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سانے والے ایڈیشنل سیشن  ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 3 سال قید کی سزا دینے والے جج ہمایوں دلاور کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

او ایس ڈی بنائے گئے جج ہمایوں دلاور نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ انہیں سیکیورٹی خطرات ہیں اس لیے پوسٹنگ کسی دوسری جگہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور 16 اگست کو برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچے اور 17 اگست کو انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا اور مراسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا۔

ہمایوں دلاور نے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ مظاہرین کی جانب سے ان کی کورٹ میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جبکہ برطانیہ میں دوران ٹریننگ بھی احتجاج اور تھریٹس کا سامنا رہا۔

انہوں نے خط میں کہا کہ گاوٴں میں میری فیملی کو بھی سرحد پار سے خطرات ہیں، میرے بچوں کو بھی اسکولوں میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

او ایس ڈی بنائے گئے جج ہمایوں دلاہور نے خط میں درخواست کی کہ جوڈیشل کمپلیکس جی الیون یا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جائے۔