سیوریج لائن میں دھماکے کے بعد سے نجی کوریئر کمپنی کا ملازم لا پتہ

 

کراچی (اُمت نیوز) لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن میں ہونے والے دھماکے کے بعد سے نجی کوریئر کمپنی کا ملازم لاپتہ ہے۔
لاپتہ نوجوان کے چچا سلمان نے بتایا کہ 22 سالہ اریب سیوریج لائن میں دھماکے کے وقت دکان سے چینج لینے کیلئے گیا تھا، واقعے کے بعد سے اب تک اریب لاپتہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں سمیت سب سے کہا لیکن اریب کو تلاش نہیں کیا جا رہا، علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نالے میں تلاش کر رہے ہیں۔