بھارت (اُمت نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی جبکہ 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈبے میں گیس سلینڈر اسمگل کیے جارہے تھے جن کے پھٹنے سے آگ لگی۔
#WATCH | Tamil Nadu: Fire reported in private/individual coach at Madurai yard at 5:15 am today in Punalur-Madurai Express. Fire services have arrived and put off the fire and no damage has caused to another coaches. The passengers have allegedly smuggled gas cylinder that caused… pic.twitter.com/5H7wQeGu93
— ANI (@ANI) August 26, 2023
پولیس ، فائر اور ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حکام کے مطابق متعدد افراد نے آگ لگتے ہی ڈبے سے چھلانگ لگا دی جبکہ کچھ لوگ پہلے ہی ڈبے سے اتر گئے تھے ورنہ جانی نقصان زیادہ ہوتا۔
حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔