پشاور (اُمت نیوز) عام انتخابات میں تاخیر پر جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
جماعت اسلامی نائب امیر لیاقت بلوچ اور سابق ایم این اے عبد الاکبر چترالی نے درخواست تیار کرلی، الیکشن میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے درخواست دائر کی جائے گی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 224 کی خلاف ورزی ہے ، نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر غیر آئینی ہے ، یہ تاخیر اخلاقی ، سیاسی اور قانونی طور پر غلط ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 دن کے اندرانتخابات کےلیےالیکشن کمیشن کو احکامات جاری کرے۔