باجوڑ، جے یوآئی کنونشن دھماکے کا ایک زخمی چل بسا، تعداد 65 ہوگئی

باجوڑ (اُمت نیوز)ضلع باجوڑ کے علاقے خارمیں جے یوآئی کے کنونشن میں دھماکےسے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 ہوگئی۔
گزشتہ ماہ 30 جولائی کو جے یوآئی کے کنونشن کے دواران ہونے والے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی سراج الحق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جو پشاور میں زیرعلاج تھا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 65 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری ”داعش کے پی“ نے قبول کی تھی۔