کولمبو (اُمت نیوز) تین ایک روز میچز کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو 59 رنز سے شکست دے کر سیریز 3 صفر سے اپنے نام کر لی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 269 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 جبکہ امام الحق 13 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 جبکہ محمد رضوان 79 گیندوں پر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوںمیں آغا سلمان نے ناقابل شکست 38 بنائے، اس کے علاوہ محمد نواز نے 30، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔