درہ آدم خیل(اُمت نیوز)درہ آدم خیل کے علاقے اخور وال کوئلے کے کان میں کام کے دوران گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مزدور اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
لیبر یونین کے مطابق دونوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے۔
آخوروال درہ ادم خیل ضلع خیبر میں الیاس کول مائن کمپنی مائن زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں شانگلہ چیچلو یوسی رانیال تحصیل کانا سے تعلق رکھنے والے 2 کول مائن ورکرز کزن میں جاں بحق ہوئے۔میتیں آبائی گاوں راوانہ کردی گئیں۔