لاہور (اُمت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے رہنما شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آئینی مدت میں انتخابات پر اتفاق کیا ہے، الیکشن بروقت کرائے جائیں اگر کسی بہانے کے ساتھ تاخیر ہوئی تو یہ آئین شکنی ہو گی۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نےکہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کو اوور رُول نہیں کر سکتا، نگران حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور الیکشن کے انتظامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات میں اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے، الیکشن کے بروقت انعقاد کے لئے ہر قانونی حربہ استعمال کریں گے۔
شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے، عام آدمی کے لئے زندگی گزارنا اب مشکل سے مشکل تر ہو گیا ہے