کوئٹہ (اُمت نیوز) بلوچستان پیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نگران حکومتوں کے خلاف بول پڑے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج آئین کی پاسداری نہیں کی تو آنے والی حکومت سے بھی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔
انہوں نے نگران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی آئینی بہانے نہیں چلیں گے، انتخابات 90 دن میں ہی ہونے چاہئیں۔
ادھر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ جس طرح کے حالات خیبر پختونخوا میں ہیں، سیاسی جماعتوں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا تصور بھی ناممکن ہے۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کا کردار منفی ہے اور وزیر اعلیٰ غیر جانبدار نہیں ہیں۔