اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں نامعلوم خاتون نے مہنگائی اور غربت سے تنگ آ کر پولیس کو 15 پر کال کر کے بچوں کے 4 دن سے بھوکے ہونے کی اطلاع دے کر مدد طلب کر لی۔
ملک بھر کی طرح مہنگائی کی آگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کو نامعلوم خاتون کے نمبر سے ایک ایسی کال موصول ہوئی جسے سن کر سننے والے بھی حیرانی و پریشانی
پولیس ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم خاتون نے 15 پر کال کر کے بھوک سے بلکتے اور سسکتے بچوں کے چار دن سے بھوکا ہونے کی اطلاع دے کر مدد کی درخواست کی،کال موصول ہونے پر ادارہ نے متعلقہ جگہ پر موجود اہلکاروں کو اطلاع پہنچا کر معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی،اطلاعات موصول ہوتے ہی ڈولفن اہلکاروں نے مل کر خاتون اور اس کے بچوں کی امداد کرنے کا فیصلہ کیا اور پیسے جمع کر کے خاتون کے گھرراشن پہنچایا دیا۔
راشن ملنے کے بعد خاتون نے متعلقہ ادارے اور ڈولفن اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔