نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہوسکتی ہے، خورشید شاہ

کراچی (اُمت نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاید پاکستان واپس نہ آئیں۔
خورشید شاہ نے بات دہراتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بلکل کہتے ہوں گے کہ نوازشریف اکتوبر میں آئیں گے، لیکن میں کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اور عین ٹائم پر بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کرسکتی تھی لیکن یہ نہیں ہوسکا، تاہم بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے، ایسا نہیں کہ کمی نہیں ہو سکتی۔