لاہور: قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 3 روزہ سیریز کھیلنے کے بعد سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلیے آج ہوٹل سے کولمبو ایئرپورٹ پہنچی، قومی کرکٹ ٹیم نجی ایئرلائن کے ذریعے کولمبو سے ملتان پہنچ گئی ۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی آرام کریں گے جس کے بعد 29 اگست سے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا، پریکٹس سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا، اس سے پہلے کپتان بابر اعظم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کپتان بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ ملتان کے بجائے لاہور اتر ے ۔
اس کے علاوہ لنکن پریمیئر لیگ میں موجود قومی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) مینجمنٹ کی جانب سے آرام دیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر 2 کھلاڑی 29 اگست تک قومی اسکواڈ جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔