بی آر ٹی بسوں میں 5 سال تک کے بچوں کا کرایہ معاف ہو گا۔ فائل فوٹو
بی آر ٹی بسوں میں 5 سال تک کے بچوں کا کرایہ معاف ہو گا۔ فائل فوٹو

کراچی، سگریٹ نوش ہوشیار، بھاری جرمانہ ہو گا

کراچی: سندھ میں موٹروہیکل ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی، بس کے اندر یا اسٹاپ پر سگریٹ نوشی، پان یا نسوار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ موٹروہیکل ترمیمی بل 2023 کی منظوری گورنر سندھ نے دی جس کے تحت بی آر ٹی بسوں میں 5 سال تک کے بچوں کا کرایہ معاف ہو گا۔ بس اسٹاپ پر پان یا نسوار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا جبکہ اگر کوئی سگریٹ پیتا ہے تو اس پر بھی ایک ہزار روپے مالیت کا جرمانہ کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہےکہ بی آر ٹی بسوں میں داخل ہونے یا باہر جانے کے دروازوں کی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر بھی ایک ہزار روپے مالیت کا جرمانہ بھرنا ہو گا۔