کراچی: ایک کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل کے مطابق پاکستان سے افغانستان کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کی چینی اسمگل کی جا رہی تھی، یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے، 2 کنٹینرز میں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ غیرملکی اشیا کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کررہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیاء کے ساتھ ممنوعہ اشیا اسمگل کرنے لگے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ انڈین گٹکا، چھالیہ سیمنٹ کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، لینڈروور پک اپ سے 36 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 81 لاکھ مالیت کی لینڈروور پک اپ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔