راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سوتیلا بھائی گرفتار ہوگیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی کے قتل کو خود کشی ظاہر کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، اور سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور فرانزک لئے لیبارٹری بھجوا دیے۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ لڑکی کی والد کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا، اور جب کہ فرانزک رپورٹ تھانے کو موصول ہوئی تو گھر والوں کی جانب ہی شک جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق جب بچی کو پھندا لگایا گیا اس وقت اس کی ماں گھر پر موجود نہیں تھی، جس پراس کے سوتیلے بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم اظہر نے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے والدہ کی غیرموجودگی میں پہلےسوتیلی بہن پرتشدد کیا ، اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا۔ اور جب اے ایس صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، تو ملزم نے قتل کے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
سی پی او سید خالد نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سوتیلے بھائی کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔