فائل فوٹو
فائل فوٹو

اشتعال انگیزی کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار

کوئٹہ: اشتعال انگیزی کیس میں بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ میں درج ایف ائی ارنمبر 16/ 23 بھی منسوخ کردی۔

فیصلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان اورجسٹس گل حسن ترین پرمشتمل بینچ نے سنایا۔

عمران خان کیخلاف ایف ائی ار پانچ مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں پاکستان پینل کوڈٖ کے سیکشن 124 اے، 153 اے، اور 505 کے تحت دائرکی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں 9 مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹنے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

انصاف لائرز فورم کے وکلا نے مقدمے اورناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی خلاف درج مقدمہ خارج کردیا۔