لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات، ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے، اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخرکا احساس پیدا کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات، ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے، اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔