سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے، فائل فوٹو
سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے، فائل فوٹو

 یکم ستمبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے یکم ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس کے موقع پر یکم ستمبر بروز جمعہ کو سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم ستمبر کو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی تعطیل نہ ہونے کے سبب بینک اور کاروباری جگہیں کھلی رہیں گی۔