اسلام آباد: ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے آج صبح بغاوت اوراشتعال پھیلانے کے کیس میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت منظورکی تھی ،عدالت نے ملزمان کو 30،30ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا،ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔