پیرس: فرانس نے اسکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ، اطلاق کا آغاز 4ستمبر سے ہو گا۔
فرانس کے وزیر تعلیم آئن گیبریل اٹل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے تمام اسکولز میں عبایہ پہننے پر پابندی لگائی جائے گی، عبایہ ایک مذہبی علامت ہے اس لیے تعلیمی اداروں میں اس کو پہننے پر پابندی ہونی چاہیے، تعلیمی اداروں میں عبایہ پہننے سے فرانس کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
واضح رہے فرانس کی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی تمام سیاسی پارٹیاں عبایہ پر پابندی لگانے کیلئے زور ڈال رہی ہیں، فرانس کے سکولوں میں مسلمان لڑکیاں اکثریت میں عبایہ پہن کر آتی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ اور والدین کے درمیان معاملہ شدت اختیار کر رہا ہے۔