لاہور: بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر 4 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔ جہانیاں کے رہائشی قاسم نے بتایا کہ بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھےاور بچے 2 روز سے بھوکے تھے۔ چار بچوں کا باپ ہوں اور 4 سو روپے دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہوں 10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیا فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا۔میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، کام پر گیا تو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ بیوی کوتحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔