نارووال : محلہ گرین سٹی میں رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد کو فائرنگ کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کےمطابق گھر کے سربراہ محمد نواز کو فون کرکے باہر بلایا گیا اور بعدازاں بیٹےافضال اور بیٹی تحمینہ کو باہر آنے کو کہا گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ محمد نواز،بیٹے محمد افضال اور بیٹی تحمینہ کو موقع پر ہی اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم حمزہ مقتولہ تحمینہ سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی شادی دوسری جگہ پر کردی تھی ۔ بعدازاں تینوں مقتولین کی نماز جنازہ دربارعالیا قلی شریف پر ادا کر دی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔