ڈیرہ اسماعیل خان: لکی مروت کے درہ پیزو پولیس اسٹیشن کی موبائل وین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے 2 جوان بشیر الرحمن اور سیف علی شہید ہوگئے جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، ز خمیوں میں پولیس اہلکار عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ شامل ہیں شہدا ء اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کردیاگیا۔
واقعہ کے فوری بعد ڈی پی او طارق حبیب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق درہ پیزو پولیس سٹیشن کی موبائل وین معمول کی گشت پر تھی کہ انڈس ہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔