اٹک(اُمت نیوز)اٹک جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری جیل کےراستوں پرپہنچ گئی ہے۔
اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اور جیل کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے راستوں پر اینٹی رائیٹس کٹ سے لیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، اور آج ان کی سزا معطلی پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔