عمران خان ہر صورت فیض حمید کا ٹرائل مکمل ہونے سے پہلے رہائی چاہتے ہیں، فائل فوٹو
عمران خان ہر صورت فیض حمید کا ٹرائل مکمل ہونے سے پہلے رہائی چاہتے ہیں، فائل فوٹو

سائفر کیس عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا

اسلام آباد: سائفر کیس عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کی جانب سے عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ بھی لے لیا گیا۔ انہیں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سپریٹنڈٹ اٹک جیل کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عمران خان نیازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ملزم کو جیل میں ہی قید رکھا جائے، اور 30 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔

البتہ ایک امکان یہ بھی ہے کہ جیل میں ہی روبکار ڈال کر ان کے ریمانڈ میں توسیع کردی جائے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ  خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔