کراچی: صوبے بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پراضافہ ہورہا ہے،محکمہ صحت سندھ اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے جراثیم کش اسپرے مہم کا تاحال آغاز نہیں ہوسکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ کیے گئے،جن میں سے 7 کا تعلق کراچی سے ہے،رواں ماہ کراچی میں 138ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 909 ہوگئی جن میں سے 739 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 13 ڈنگی کیسز رپورٹ کیے گئے جن میں سے 3 کیسز کا تعلق حیدر آباد،1کا تعلق سکھر سے ہے جبکہ بقیہ 7 کیسزکا تعلق کراچی سے ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کراچی ضلع شرقی اورضلع کورنگی سے 2،2 ڈنگی کیسز رپورٹ کیے گئے،جبکہ ضلع وسطی،ضلع جنوبی اور ضلع غربی سے ایک،ایک کیسز ہی رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان حیدر آباد کے ضلع ٹھٹہ میں 3 کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔رواں ماہ ڈنگی سندھ میں ڈنگی کے 169 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 138 کا تعلق کراچی،24 کا تعلق حیدر آباد اور 3 کا تعلق میرپور خاص اور 2 کا تعلق سکھر سے تھا جبکہ لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد سے ڈنگی کے ایک ،ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں ماہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سب سے زیادہ 75 ڈنگی کیسز کراچی ضلع شرقی سے منظر عام پر آئے۔
رواں ماہ ضلع وسطی سے 20،ضلع کورنگی سے 6،ضلع جنوبی سے 22،ضلع غربی اور کیماڑی سے 4،4 کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ ضلع ملیر سے 7 منظر عام پر آئے۔ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 909 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 739 کا تعلق کراچی،107 کا حیدر آباد،31 کا تعلق میرپور خاص اور 4 کا تعلق شہید بینظیر آباد سے ہے،جبکہ لاڑکانہ اور سکھر سے 14،14 کیسز روہنما ہوئے ہیں۔رواں سال اب تک سب سے زیادہ 294 ڈنگی کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ کیے گئے،جبکہ ضلع وسطی میں 127،ضلع کورنگی میں 81،ضلع جنوبی میں 137،ضلع غربی میں 21،ضلع ملیر میں 40 اور ضلع کیماڑی میں 39 کیسز رپورٹ ہوئے،واضح رہے کہ رواں سال ڈنگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے،گزشتہ سال 2022 صوبے میں 23274کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ صوبے سمیت کراچی میں مچھر مار مہم کا آغاز نہیں ہورہا ہے جس کے سبب ڈینگی وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔