اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملوں کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جاری احتجاج پر نگراں وزیراطلاعات و نشریات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ صرف احتجاج ، بل جلانے اور بل نہ دینے سے نہ صرف بجلی سستی نہیں ہوگی‘۔
پرامن احتجاج عوام کا حق ہے، پر تشدد حملے اور سرکاری عملے پر حملے اس حق میں شامل نہیں ہیں۔
میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ صرف احتجاج سے، بل جلانے سے اور بل نہ دینے سے نہ صرف بجلی سستی نہیں ہوگی بلکہ اکثر لوگوں کیلئے اندھیرا ہوگا۔ فہم فراست، سمجھ بوجھ اور بہتر حکومتی…— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) August 29, 2023
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کیے تو اکثر لوگوں کیلئے اندھیرا ہوگا، فہم فراست، سمجھ بوجھ اور بہتر حکومتی اقدامات سے ہی یہ مسائل حل ہوں گے۔ مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط
قبل ازیں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آج کچھ تجاویز زیر غور آئیں جن میں سے کچھ پر فیصلے کئے ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جن پر عملدرآمد کیلیے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔