ملتان: ایشیا کپ 2023 کا انتظار ختم ہوا چاہتا ہے اور بدھ کے روز عالمی نمبر ایک پاکستان کی ٹیم افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ملتان کسی کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ کے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ملتان کسی کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ کے میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہورہی ہیں۔ نیپال کی ٹیم پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے۔
Witness the Super 11 Asia Cup 2023 curtain-raiser live on 30 August at the Multan Cricket Stadium 🏟️
Enjoy live fireworks and performances by Aima Baig and Nepal's Trishala Gurung, followed by the opening match between Pakistan and Nepal 🎆✨#AsiaCup2023 pic.twitter.com/NtWbLfoSu1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میچ کے موقع پر ایک زبردست ماحول ہوگا اور شائقین کی بہت بڑی تعداد اس میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔ میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی اور میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپال کی گلوکارہ تریشالا گرونگ پرفارم کریں گی۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریزگزشتہ سال جون میں کھیلی تھی جو اس نے تین صفر سے جیتی تھی۔ پاکستان ٹیم اس گراؤنڈ پر دس میں سے سات ون ڈے انٹرنیشنل جیت چکی ہے۔