ملتان: پاکستان نے ایشیاء کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال مد مقابل ہیں، جس میں گرین شرٹس پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کریں گی۔
میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔اس موقع پر نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہے ہیں۔