امریکا، نیویارک شہر کے میئر کے قائم کردہ قوانین کے تحت اب لاؤڈ اسپیکر پراذان دیے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
میئرکی جانب سے مسلم کمیونٹی کو یہ اجازت ہر جمعہ اور رمضان المبارک کیلیے دی گئی ہے۔
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ایکس پراپنی پوسٹ میں کہا، ’مساجد اور عبادت گاہیں جمعہ کے دن اور رمضان کے دوران بغیر اجازت اپنی اذان دینے کے لیے آزاد ہیں‘۔
نیو یارک سٹی کے میئر کے مطابق محکمہ پولیس کمیونٹی افیئر بیورو مساجد سے نئے ضوابط پر تبادلہ خیال کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اذان کو نشر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات ”ڈیسیبل لیول“ پرسیٹ ہوں۔
میئر کے دفتر کے مطابق مساجد اور دیگر عبادت گاہیں 10 ڈیسیبل تک کی آواز میں اذان نشر کرسکتی ہیں۔
مسلم رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرک ایڈمز نے کہا کہ بہت عرصے سےہمیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ہماری کمیونٹیز کو اپنی ذانیں بلند آواز میں نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اب مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت نامےکے جمعہ کو اور رمضان کے دوران اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔