سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو
سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، فائل فوٹو

حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی:  تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سےگرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل شیخ اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے عدالت پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ پولیس افسران انہیں موبائل میں بٹھا کر لے گئے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سانحہ 9 مئی میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام سے متعلق وارنٹ گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں۔

حیدر آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ سندھ ہائی کورٹ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے۔ حیدر آباد عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں اور کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔

واضع رہے سانحہ 9 مئی کے بعد سے حلیم عادل شیخ روپوش تھے۔