اسلام آباد: عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت کو رائے پر مبنی جوابی خط میں کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکارکے بعد ایوانِ صدر نے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی، جس پر وزارت قانون وانصاف نے صدر کو رائے پر مبنی جوابی خط ارسال کردیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے خط میں واضح کیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینےکی مجازاتھارٹی الیکشن کمیشن ہی ہے۔