ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایشیا کپ 2023 کا میلہ 15 برس بعد پاکستان میں سج گیا ، ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا گیا جس میں میزبان پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل تھیں ۔افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے ۔
2️⃣1️⃣4️⃣ runs off 1️⃣3️⃣1️⃣ balls – highest fifth-wicket partnership in ODIs for Pakistan 🥇🤝
How good were these two today❓#PAKvNEP | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/sjG4f0weSQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے دیگر بیٹرز میں محمد رضوان نے 44، فخر زمان نے 14، امام الحق اور آغا سلمان نے 5،5 رنز بنائے۔ نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں مہمان ٹیم 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 104 رنز تک محدود رہی اور اسے میچ میں 238 کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔