پاک برطانیہ بحری افواج کی مشقیں چند روزمیں شروع ہونگی

کراچی:  پاکستان اوربرطانیہ کی بحری افواج کی مشقیں وائٹ اسٹاراگلے چند روزمیں شروع ہوںگی،وائٹ اسٹار سیریزکی چوتھی مشقیں پاکستان کی میزبانی میں شمالی بحیرہ عرب میں ہوںگی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ اسٹار4 میں حصہ لینے کیلئے برطانوی بحریہ کا فریگیٹ ایچ ایم ایس لنکاسٹرکراچی پہنچ گیا ہے،ایچ ایم ایس لنکاسٹربرطانوی شاہی بحریہ کا ڈیوک کلاس ٹائپ 23 فریگیٹ ہے۔

مشقوں میں پاکستان کی جانب سے طغرل کلاس گائیڈڈ میزائل فریگیٹ پی این ایس تیموراورپی این ایس یرموک حصہ لیں گے،وائٹ اسٹار 4 میں دوران جنگ دشمن جہازوں کو اسلحے کی ترسیل روکنے کی مشق کی جائیگی،دشمن جہازوں کیخلاف جارحانہ کارروائی،انھیں تباہ کرنے اورقبضہ کرنے کی مشقیں بھی کی جائیںگی،بحری مشقوں میں کارروائیوں کے دوران عملے،اثاثوں اورتنصیبات کے تحفظ پربھی توجہ مرکوز کی جائے گی،یاد رہے کہ وائٹ اسٹارسیریزکی تیسری مشق برطانیہ میں ہوئی تھی۔