کوئٹہ : پشین میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع پشین کے علاقے سرکاب مہاجر کیمپ میں دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کے مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد شارپ شوٹر شکرالدین عرف عمر خالدامین اللہ، احمد اللہ اور عبدالفتاح ہلاک ہوگئے ۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کا تعلق پشین، ایک کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی۔